پی ایس ایل6کے بقیہ میچز کیلئے دومجوزہ شیڈول تیار، ٹیم مالکان کو ارسال، فائنل کی ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی 1

پی ایس ایل6کے بقیہ میچز کیلئے دومجوزہ شیڈول تیار، ٹیم مالکان کو ارسال، فائنل کی ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی

By

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6کے بقیہ میچز کیلئے2مجوزہ شیڈول تیار کر لئے گئے ہیں،مجوزہ شیڈول ٹیم مالکان کو ارسال کیے گئے ہیں، جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔فائنل20جون کو متوقع ہے ،تمام ٹیموں کو ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرانے کی منصوبہ بندی بھی کر لی گئی ہےتاکہ بائیو ببل بنانے میں آسانی ہو، وہاں کوئی باہرکا شخص نہیں آ سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ کی جانب سے 2 مجوزہ شیڈول ٹیم مالکان کو ارسال کیے گئے ہیں، وہ ان پر اپنی رائے دیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا، ایک شیڈول میں دن میں 2میچز کا تجویز کیا گیا ہے، دوسرے کے مطابق 5 دن ایک جبکہ ہفتے اور اتوار کو 2مقابلے ہوں گے۔گرم موسم کی وجہ سے ڈبل ہیڈر میچز شام 4بجے شروع کرنے کا ارادہ ہے، اس صورت میں دوسرے میچ کا آغاز رات 9بجے ہوگا، اختتام ساڑھے 12 بجے ہونے پر ٹیموں کو ہوٹل پہنچتے پہنچتے رات کے ایک سے ڈیڑھ تک بج سکتے ہیں، اس پر بعض اعتراض سامنے آئے ہیں، زیادہ سے زیادہ ٹی وی ریٹنگ کے لیے میچز پرائم ٹائم پر کرانے کا بھی کہا جا رہا ہے،فائنل کے لیے اتوار 20جون کی تاریخ سامنے آ گئی، البتہ اس میں ردوبدل بھی ممکن ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: