پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی جماعت کی وکٹ گرادی

پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی جماعت کی وکٹ گرادی

By

کراچی: مرکز میں حکمران پارٹی  کی اتحادی  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے سابق سینیٹر اورناظم طاہر حسین مشہدی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) میں شمولیت اختیار کرلی، طاہر مشہدی نے اپنی شمولیت کا اعلان پی پی رہنما نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

مقامی اخبار جنگ نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ نفرت کو نفرت سے ختم نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی سب ثقافتوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے،بہت زیادہ سوچنے کے بعد پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری پاکستان کے لیے کوشاں ہے، کراچی کو پیپلز پارٹی نے بنایا، صحت کی مثالی سہولتیں دیں۔

You may also like

%d bloggers like this: