پٹرول کی قیمت میں اضافے پروفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا موقف سامنے آگیا

پٹرول کی قیمت میں اضافے پروفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا موقف سامنے آگیا

By

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث حکومت کے پاس تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔

You may also like