پٹرول بحران، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

پٹرول بحران، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

By

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئل کمپنیوں کے لائنسنس منسوخ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، اجلاس میں اٹارنی جنرل نے قانونی معاملات پر کابینہ کو بریفنگ دی ، اس کے علاوہ وفاق کی جانب سے صوبوں کو رقوم کی فراہی، احساس کفالت پر سروے اور کورونا ریلیف فنڈ پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

وفاقی کابینہ نے اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے ، یاد رہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل 10 تاریخ کو ریٹائر ہو گئے تھے ۔کابینہ نے میٹرو پولیٹن کلب کی عمارت کے استعمال پر کمیٹی رپورٹ موخر کر دی ہے ۔اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے آئیگنائیٹ کے سی ای او ، گیس کمپنیوں کے مستقل ایم ڈیزکی تعیناتیوں بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے سی ای اوزکی تعیناتی ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بی اوجی کے ممبران ایمپلائزاولڈایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کے بورڈآف ٹرسٹیزکی تشکیل نو اور بیرون ملک پاکستان مشنزمیں کمیونٹی ویلفیئراتاشیوں کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

You may also like