کراچی: ڈیفنس کراچی میں جمعہ کے روز ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا۔ پولیس نے جن لوگوں کو ڈاکو قرار دے کر پار کیا ان میں سے ایک پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کا ذاتی ڈرائیور تھا جس کو رات 4 بجے گھر سے اٹھایا گیا۔
ڈیفنس فیز 4 میں پولیس نے ایک مقابلے میں 5 افراد کو پار کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ مختلف بنگلوں میں ڈکیتیاں کررہے تھے۔ دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری تحریک انصاف وومن ونگ لیلیٰ پروین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے ڈرائیور عباس کو بھی مقابلے میں مار دیا ہے، یہ شخص 5 سال سے میرا ڈرائیور تھا۔ پولیس نے جس گھر میں ڈکیتی کا واقعہ دکھایا ہے وہ بھی میرا گھر ہے، جس گاڑی کو جرائم کیلئے استعمال ہونے کا دعویٰ کیا گیا وہ بھی پولیس ریکارڈ میں کلیئر ہے۔