پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ دینے کا فیصلہ، بڑی خوشخبری آگئی

پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ دینے کا فیصلہ، بڑی خوشخبری آگئی

By

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام افراد کو ہیلتھ کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے صوبے کے شہریوں کو یونیورسل ہیلتھ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نچلی سطح پر تمام شہریوں اور خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دی جائے گی، اس مقصد کیلئے 65 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، دسمبر 2021 تک پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

You may also like