پنجاب میں تفریح کی مد میں کوئی ڈیوٹی یا ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا ، ہاشم جواں بخت نے خوشخبری سنا دی

پنجاب میں تفریح کی مد میں کوئی ڈیوٹی یا ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا ، ہاشم جواں بخت نے خوشخبری سنا دی

By

لاہو ر: صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاہے کہ صوبائی سطح پر تفریح کی مد میں کوئی ڈیوٹی یا ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا، مقامی حکومتوں میں منفعت بخش ٹیکسیشن کے اطلاق کے لیے غیر منقولہ شہری جائیداد پر محصولات کے قانون میں ضروری ترامیم کروائی جائیں گی، مقامی سطح سے اکٹھا کیا جانے والا ٹیکس علاقے میں میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جائے گا، ٹیکس قوانین کے اطلاق سے قبل مقامی حکومتوں کے قانون میں میونسپل سروسز کی بھی وضاحت کی جائے گی۔

وزراتی کمیٹی برائے ریسورس موبلائزیشن 2021-22کے چھٹے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ پنجاب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ہدایت کی کہ وہ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کودارلحکومت میں وصول کی جانےوالی فیس کےبرابرلائیں،تفریح کے محدود مواقع میں کمی کی بجائے اضافے کی تجاویز پیش کریں، موٹر وہیکل ٹیکس میں لائف ٹائم ٹوکن کا آپشن ختم کریں،صوبےمیں چلنےوالی گاڑیوں کی صوبےمیں رجسٹریشن میں حائل رکاوٹوں کو ختم کریں۔انہوں نےکہاکہ پراپرٹی ٹیکس میں رقبے کی بنیاد پر استثنی کی بجائےرینٹل ویلیوکو مد نظر رکھا جائےگا،کمرشل پراپرٹی میں ذاتی استعمال اور کرایہ داری میں فرق کے خاتمے کی تجویز پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔

You may also like

%d bloggers like this: