پنجاب حکومت کا لاک ڈاون میں 7 روز کی توسیع کا فیصلہ 1

پنجاب حکومت کا لاک ڈاون میں 7 روز کی توسیع کا فیصلہ

By

لاہور پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں 7 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا،وزیر اعلیٰ پنجاب لاک ڈان میں توسیع کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں 7 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا، جس کے بعد پنجاب میں لاک ڈاون 21 اپریل تک جاری رہے گا، کوروناکا پھیلائو روکنے کیلئے لاک ڈاون میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے پنجاب میں مرحلہ وار لاک ڈاون بڑھایا جائے گا تاہم لاک ڈاون کے دوران مزید صنعتیں کھولنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب لاک ڈان میں توسیع کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کریں گے۔

You may also like

%d bloggers like this: