پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کو فراڈیوں نے لوٹ لیا، کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا 1

پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کو فراڈیوں نے لوٹ لیا، کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا

By

لندن 1998ءمیں برطانیہ میں ایک ٹی وی شو شروع کیا گیا جس کا نام ’ہو وانٹس ٹو بی اے ملینئر‘

(Who wants to be a millionaire)ہے۔ بعد ازاں امریکہ اور بھارت سمیت کئی ممالک میں اس شو کی نقل کی گئی۔ بھارت میں امیتابھ بچن کا ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ شو اسی کی نقالی ہے۔ اب اس شہرہ آفاق شو کی انتظامیہ نے ایک ایسا حیران کن انکشاف کر ڈالا ہے کہ ہر سننے والا سر تھام کر بیٹھ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایک گینگ انہیں بے وقوف بناتا رہا اور شو کے مہمانوں کو سوالوں کے جوابات بتا کر اس سے انعامی رقم میں سے حصہ لیتا رہا۔ اب تک یہ گینگ 50لاکھ پاﺅنڈ کی رقم حاصل کر چکا تھا۔

You may also like

%d bloggers like this: