پاکستان کا وہ شہر جہاں کورونا وائرس سے پہلی موت ہو گئی ، یہ مریض لاہور سے کس طرح وہاں پہنچا ؟ پریشان کن خبر 1

پاکستان کا وہ شہر جہاں کورونا وائرس سے پہلی موت ہو گئی ، یہ مریض لاہور سے کس طرح وہاں پہنچا ؟ پریشان کن خبر

By

خیبر پختون خواہ کے ضلع چترال میں کورونا وائرس کے باعث پہلی موت ہو گئی ہے جبکہ ملک میں مجموعی طور پر گزشتہ روز ریکارڈ 88 اموات ہوئی ہیں جس نے حکام کو ہلا کر رکھ دیاہے ، مجموعی تعداد 1483 ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ کے صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ کورونا سے انتقال کر جانے والا شخص چترال کا ہی رہائشی تھا ، یہ شخص لاہور سے سفر کر کے رمضان المبارک میں چترال پہنچا تھا ، اس شخص نے دو مختلف لیبارٹریوں سے کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ منفی آیا تھا تاہم چترال پہنچنے کے دو روز بعد طبیعت خراب ہونے پر اس شخص کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا لیکن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریض کو پشاور منتقل کر دیا گیا تھا ۔

You may also like