پاکستان نے روس سے وہ چیز درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کی اس وقت بہت زیادہ ضرورت ہے

پاکستان نے روس سے وہ چیز درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کی اس وقت بہت زیادہ ضرورت ہے

By

اسلام آباد: پاکستان نے روس سے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دی ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں روس سے درآمدی گندم پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ روس سے گندم پرائیویٹ طور پر نہیں خریدی جائے گی بلکہ روس کی حکومت سے پاکستان کی حکومت گندم خریدے گی۔

اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں 50 لاکھ ٹن گندم سرکاری ذخائر میں موجود ہے، چار لاکھ 30 ہزار ٹن گندم نجی شعبے کے ذریعے درآمد کی گئی ہے، دسمبر 2020ء تک مزید ایک لاکھ 10 ہزار ٹن گندم درآمد کی جاسکے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News