پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیزیز اپنے نام کرلی

پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیزیز اپنے نام کرلی

By

لاہور: پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 211 رنز کا ہدف قومی بیٹرز نے صرف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا، کپتان بابر اعظم نے پھر سنچری سکور کی۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت پھر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

مہمان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41.5 اوورز میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی ہی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو بولڈ کردیا جبکہ اگلے اوور میں حارث رؤف نے ایرون فنچ کو آؤٹ کیا۔حارث رؤف نے مارنس لبوشین کو بھی آؤٹ کردیا، وہ 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارکس اسٹوئنس تھے، جن کی وکٹ زاہد محمود نے لی، وہ 19 رنز بناسکے۔ان کے بعد گزشتہ میچ کے سنچری میکر بین میک ڈرمٹ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رہ سکے اور وہ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جب 67 کے مجموعے پر آسٹریلیا کے آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی اور مہمان ٹیم کے جلد آؤٹ ہونے کے امکانات بھی روشن ہوچکے تھے ایسے میں پھر آسٹریلین ٹیم نے مزاحمت شروع کی اور 200 کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ 

You may also like