پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ، ایئر ٹریفک کے بعد سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ ، بلوچستان نے قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کر دی

By

لاہور کورونا وائرس کے وار اس وقت پوری دنیا میں جاری ہیں تاہم پاکستان میں لاک ڈاﺅن کے باوجود بھی شہریوں کے مکمل تعاون نہ کرنے کے باعث کورونا وائرس کے کسیز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 1526 تک جا پہنچی ہے جبکہ 13 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔  کورونا وائرس سے متاثرہ 11 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم 28 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

صوبہ پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ بن گیاہے جہاں مریضوں کی تعداد 558 تک جاپہنچی ہے ، سندھ میں 481 ، کے پی کے میں 188 ، بلوچستان میں 138 ، گلگت بلتستان میں 116 ، اسلام آباد میں 43 اور آزاد کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد دو ہو گئی ہے ۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 65 ہزار 164 پر پہنچ گئی ہے جبکہ 30 ہزار 852 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم ایک لاکھ 40 ہزار 222مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اب امریکہ بن گیا ہے جہاں اس وقت ایک لاکھ 24 ہزار 665 افراد کورونا کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 2 ہزار 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔سب سے زیادہ اموات اس وقت اٹلی میں ہو رہی ہیں جہاں وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد دس ہزار 23 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 92 ہزار 472 ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News