پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا 1

پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا

By

اسلام آباد پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ہے کیونکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 918 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 47 اموات ہوئیں ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 918 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ61 ہزار 917 تک جاپہنچی۔اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز (فعال مریضوں) کی تعداد 57 ہزار 886 ہے،جب کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 509 ہو گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News