"پاکستان اور بھارت میں سیز فائر ہم نے کروایا" بڑے عرب ملک نے ثالثی کی تصدیق کردی

“پاکستان اور بھارت میں سیز فائر ہم نے کروایا” بڑے عرب ملک نے ثالثی کی تصدیق کردی

By

واشنگٹن: متحدہ عرب امارات کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت میں سیز فائر معاہدے کیلئے ثالثی کی۔

امریکہ میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے معاملے پر کشیدگی کم کروانے اور سیز فائر معاہدے میں ان کے ملک نے ثالثی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سیز فائر کے حوالے سے پاک بھارت مذاکرات جنوری میں متحدہ عرب امارات میں ہوئے تھے۔

اماراتی سفیر نے واضح کیا کہ حالیہ اقدامات کے نتیجے میں پاک بھارت دوستی تو نہیں ہوسکتی لیکن ہماری کوشش ہے کہ تعلقات ایسے ہوں کہ دونوں ملک بات چیت کریں۔ امید ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بھی بحال ہوجائیں گے۔

You may also like

%d bloggers like this: