پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے ایک پلانٹ میں دھماکہ ، تین ملازمین جاں بحق

پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے ایک پلانٹ میں دھماکہ ، تین ملازمین جاں بحق

By

راولپنڈی: واہ کینٹ میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کے ایک پلانٹ میں دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر تین ملازمین جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پی او ایف واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی طور پر دھماکا ہوا ہے۔حادثاتی دھماکا فنی خرابی کی وجہ سے ہوا۔

خیال رہے کہ واہ کینٹ میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جس کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی نوعیت کا تعین شروع کردیا تھا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں فضا میں سیاہ دھویں کے بادل بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد سے پینتالیس کلومیٹر کے فاصلے پر قصبے واہ میں واقع پاکستان آرڈیننس فیکٹریز ملک میں روایتی اسلحے اور گولہ بارود کا سب سے بڑا پیدواری کمپلیکس ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: