ٹک ٹاک ویڈیو نے ایک اور پاکستانی نوجوان کی جان لے لی 1

ٹک ٹاک ویڈیو نے ایک اور پاکستانی نوجوان کی جان لے لی

By

شیخوپور: لپسنگ ایپ پر پابندی کے باوجود ٹک ٹاک ویڈیو کے جنون نے ایک اور پاکستان نوجوان کی جان لے لی اور پھاٹک پر ویڈیو بنانے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ 

بتایاگیا ہے کہ لاہور سے نارووال جانیوالی ٹرین کی زد میں آنیوالے ٹک ٹاکر کی شناخت آصف کے  نام سے ہوئی ہے ، ریلوے پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ۔پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ٹیم موقع پر پہنچی اور ورثاء کی تلاش شروع کردی گئی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہی پشاور ہائیکورٹ نے نازیبا اور غیر مناسب ویڈیوز کے باعث ٹک ٹاک  ملک بھر میں بند کرنے کا حکم دیا تھا جس پر   عمل کرتے ہوئے پی ٹی اے نے ایپ مکمل طور پر بند کردی تھی۔

You may also like

%d bloggers like this: