ٹکٹوں کی تقسیم ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں پھوٹ پڑگئی

ٹکٹوں کی تقسیم ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں پھوٹ پڑگئی

By

دبئی: گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ راجہ عبدالجبار کی جماعت کے لئے کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،اس لئے قیادت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے راجہ جبار کو نکیال سے ٹکٹ جاری کرے  اور   راجہ عبدالجبار خان نے  پریس کانفرنس سردار منیر خان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ کے جاری ٹکٹ کو خلاف میرٹ قرار دے دیا.

ان کاکہناتھاکہ سردار منیر خان میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ کارکنوں کو اعتماد میں لے سکیں، سردار منیر خان کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے ملنے والے 2 کروڑ 13 لاکھ کے فنڈز پر بھی اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ حلقے کے فنڈز دوسری یونین کونسل میں کیسے دے سکتے ہیں؟حلقے کے صدر ہونے کے باوجود آج تک ایک اجلاس نہیں کروا سکے  اور لوگوں کے تحفظات دور کرنے میں بھی مکمل طور پر ناکام رہے ہم کسی بھی صورت میں سلیکٹڈ امیدوار کو سپورٹ نہیں کر سکتے. اگر پرائم منسٹر آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے حلقہ نکیال والے ٹکٹ پر نظر ثانی نہ کی تو غلط فیصلے کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔

You may also like

%d bloggers like this: