ویکسین لگنے کے باوجود وزیراعظم کے کورونا کا شکار ہونے پر وزارت صحت کی وضاحت آگئی ،اہم بات بتا دی

ویکسین لگنے کے باوجود وزیراعظم کے کورونا کا شکار ہونے پر وزارت صحت کی وضاحت آگئی ،اہم بات بتا دی

By

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خا ن کے کورونا وائرس کے شکا رہونے کے بعدوزارت صحت کی ویکسین کے متعلق وضاحت آگئی۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جب وائرس کا شکار ہوئے اس وقت مکمل ویکسین نہیں لی تھی،وزیر اعظم کو ابھی دو دن پہلے ہی ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی ہے جبکہ ویکسین کی دوسری خوراک کے دو یا تین ہفتے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں۔

ویکسین کے موثر ہونے کے لئے دو دن کا وقت کافی نہیں ہوتا ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 18 مارچ کو کورونا ویکسین لگوائی تھی اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

You may also like