وہ پہلا ایشیائی ملک جس نے کورونا پر قابو پا لیا 1

وہ پہلا ایشیائی ملک جس نے کورونا پر قابو پا لیا

By

 کبوڈیا کورونا وائرس کو جڑ سے مکمل اکھاڑ پھینکنے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا ہے تاہم اب بھی تمام تر پابندیاں اور احتیاطی تدابیر برقرار رکھی جائیں گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق براعظم ایشیا کے ملک کمبوڈیا میں 27 جنوری سے 12 اپریل تک کورونا وائرس کی 122 مریضوں میں تصدیق ہوئی تھی تاہم اس مہلک وائرس سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی، کورونا وائرس میں مبتلا آخری مریضہ کو بھی اسپتال سے صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔کمبوڈیا میں 14 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں لیکن 12 اپریل سے کورونا وائرس کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ہے اس کے باوجود کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کی جانے والے تمام احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں اسکولوں کی بندش، قرنطینہ اور سخت سرحدی اور داخلی نگرانی شامل ہیں۔

You may also like

%d bloggers like this: