وفاقی کابینہ نے نہایت اہم آرڈیننس کی منظوری دیدی ، پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر 1

وفاقی کابینہ نے نہایت اہم آرڈیننس کی منظوری دیدی ، پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر

By

اسلا م آباد وفاقی کابینہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اور ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2020 کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد یہ منظوری کیلئے صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس کی منظوری دیدی گئی ہے ، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی گئی، آرڈیننس کااطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں ہوگا ، ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کو 3 سال قیدکی سزاہوگی، ضبط شدہ سامان کی مالیت کا 50 فیصدبطورجرمانہ عائد ہوگا،ط ذخیرہ اندوزی پرملازمین کے بجائے مالک کیخلاف کارروائی ہوگی، ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی پرضبط اشیاکی مالیت کا10 فیصدبطورانعام ملے گا، آرڈیننس کے تحت ڈپٹی کمشنرکوبغیروارنٹ گرفتاری کااختیارہوگا۔

You may also like

%d bloggers like this: