وفاقی وزیر نے اثر و رسوخ استعمال کرکے رشتے داروں کو کورونا ویکسین لگوالی، معروف اداکارہ بھی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل 1

وفاقی وزیر نے اثر و رسوخ استعمال کرکے رشتے داروں کو کورونا ویکسین لگوالی، معروف اداکارہ بھی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل

By

لاہور: پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے مبینہ طور پر اثر و رسوخ استعمال کرکے اپنے قریبی رشتہ داروں کو کورونا ویکسین لگوالی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے محکمہ صحت پنجاب کے عملے کو گھر بلایا اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو میرٹ  کے خلاف کورونا ویکسین لگوائی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے سے لا علم ہیں۔  طارق بشیر چیمہ کے گھر پر ویکسین لگوانے والوں میں اداکارہ عفت عمر بھی شامل ہیں۔

You may also like