وفاقی وزیر اسد عمر نے ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کے متعلق خبر دار کر دیا 1

وفاقی وزیر اسد عمر نے ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کے متعلق خبر دار کر دیا

By

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی طلب میں اضافے کے باعث آکسیجن کی فراہمی کی صلاحیت اب دباو کا شکارہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکی رپورٹ کے مطابق گورنرہاوس کراچی میں کورونا وائرس کی تیسری لہر اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس کی صدارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کی، اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، ایم این اے جے پرکاش، اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ اور بلال غفار بھی شریک ہوئے۔

You may also like

%d bloggers like this: