وفاقی سیکریٹری خزانہ کی گرفتاری کاحکم آگیا

وفاقی سیکریٹری خزانہ کی گرفتاری کاحکم آگیا

By

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی سیکریٹری خزانہ کامران علی افضل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، یہ وارنٹ سات سال سے زیرالتواءان لینڈ ریونیو آفیسر کے پروموشن کے کیس میں جاری کیے گئے اور اسلام آباد میں متعلقہ تھانے کے سٹیشن ہاﺅس آفیسر (ایس ایچ او) کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ سیکریٹری خزانہ کو گرفتارکرکے پیش کریں۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ سیکریٹری خزانہ کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کریں ۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ وارننگ کے باوجود 15 دسمبر سے سیکریٹری خزانہ نے عدالت میں جواب جمع نہیں کرایا، درخواست گزار مصری لدھانی نے موقف اپنایا کہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں 1982ءمیں 17ویں گریڈ کے آفیسر آئے اور 2010ءمیں 20ویں گریڈ تک پہنچ گئے ، سنٹرل سلیکشن بورڈ کی منظوری کے باوجود وہ 2014ء سے گریڈ 21میں پروموشن کے منتظر ہیں ۔

You may also like

%d bloggers like this: