ن لیگ کے اہم ترین رہنما نے استعفیٰ دیدیا 1

ن لیگ کے اہم ترین رہنما نے استعفیٰ دیدیا

By

پشاور خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا نے اپنا استعفیٰ اسپیکر مشتاق غنی کو جمع کرا دیا۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جواب میں ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھا کو اسپیکر آفس میں 7 روز میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے جس کے بعد ہی ان کا استعفی منظور کیا جائے گا۔سردار نلوٹھا نے استعفے کی وجہ ملک میں مہنگائی اور بدامنی بتائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نااہل حکمرانوں کو اب واپس جانا چاہیے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار نلوٹھا حلقہ پی کے 37 سے منتخب ہوئے تھے۔

You may also like