" نیب کے علاوہ ایف آئی اے اور عدالتوں میں بھی پیش ہوا، یہ نہیں کہہ سکتا کہ سب اچھاہے اور۔۔۔ " عثمان بزدار بھی بول پڑے 1

” نیب کے علاوہ ایف آئی اے اور عدالتوں میں بھی پیش ہوا، یہ نہیں کہہ سکتا کہ سب اچھاہے اور۔۔۔ ” عثمان بزدار بھی بول پڑے

By

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی، نیب کے علاوہ ایف آئی اے اور عدالتوں میں بھی پیش ہوا، تمام امور قانون کے مطابق چلا رہے ہیں، ہم نے نہ غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بعد ہم ایک نیا لاہور بسانے جا رہے ہیں، راوی ریور پروجیکٹ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو گیم چینجرثابت ہو گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ تمام چیزیں قوانین وضوابط کے تحت کی جاتی ہیں، جب بھی کسی عدالت یا تحقیقاتی ایجنسی نے بلایا پیش ہوا، ہمیشہ قانون کی پاسداری کی، پروپیگنڈا کرنے والوں کو روز جواب دیتے ہیں، مخالفین اپناکام کریں، ہم بھی اپنا کام کرتے رہیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News