"نیب پیشی کے موقع پر مریم نواز پر قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے " کیپٹن(ر) صفدر نے سنگین خدشے کا اظہارکردیا

“نیب پیشی کے موقع پر مریم نواز پر قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے ” کیپٹن(ر) صفدر نے سنگین خدشے کا اظہارکردیا

By

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی قومی احتساب بیورو(نیب ) میں 26 مارچ کو  پیشی کے موقع پر حالات کشیدہ ہونے کے خطرات ہیں جبکہ مریم نواز کے شوہر اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر)محمد صفدر نے اپنی اہلیہ پر قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو درخواست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر نے آئی جی پنجاب کو درخواست لکھتے ہوئے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر اپنے اور اپنی اہلیہ کے خلاف قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے  ۔درخواست میں کیپٹن (ر) محمد صفدر کا موقف ہے کہ گزشتہ نیب پیشی پر بھی ہمارے اوپر قاتلانہ حملے ہوا اور نیب آفس کے اندر سے مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے ہمارے گاڑی پرلیزرگن سے سیدھی فائرنگ کی گئی،بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے میں اور میری اہلیہ مریم نواز محفوظ رہے جبکہ گاڑی چھلنی ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ 26 مارچ کا نوٹس بہت سارے عناصر کی مجرمانہ سازش کا حصہ معلوم ہوتا ہے اور خدشہ ہے کہ پچھلی پیشی والا واقعہ دوبارہ دہرایا جائے گا ۔

You may also like