نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل رہے ہیں ، نیب اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے ، جسٹس (ر) جاوید اقبال

نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل رہے ہیں ، نیب اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے ، جسٹس (ر) جاوید اقبال

By

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے متاثرین کو چیک بانٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل رہےہیں لیکن نیب اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے، کسی کی ناراضی کی مجھے پرواہ نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ چند روز پہلے ایک صاحب خطاب کر رہے تھے کہ انویسٹمنٹ نیب کی وجہ سے رک گئی ، دکھ اس بات کا ہوا کہ کاش وہ نیب کا قانون پڑھ کر آجاتے ، انویسٹمنٹ میں نیب کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے ،نیب کا خوف ہوتا تو باہر سے کروڑوں ڈالرز کا زرمبادلہ نہ ملتا، تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہئے،  تنقید برائے تعمیر کا نیب نے ہمیشہ خیر مقدم کیا،  آپ کو حقائق کا ادراک ہوتا نہیں بس روسٹرم پر تقریر شروع کر دیتے ہیں ۔ حقیقی بزنس مین اور ڈکیت مین فرق روا رکھنا ہے ، سپریم کورٹ اسفند یار ولی کیس میں نیب آڈیننس کا ایک ایک لفظ دیکھ چکا ہے ، کوئی ترمیم کی بات کرتا ہے تو اسفند یار ولی کیس کا فیصلہ پڑھ لے ۔

You may also like