نوواک جوکووچ نے ایک بار پھر لائن جج کو گیند مار دی

By

ٹینس کی دنیا کے نامور کھلاڑی نوواک جوکووچ کو ایک مرتبہ پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا اور اس مرتبہ بھی وجہ لائن جج کو گیند مارنا ہی بنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں نوواک جوکووچ نے غلطی سے لائن جج کو گیند ماری تاہم انہوں نے فوراً اس معافی بھی مانگ لی۔ ایونٹ انتظامیہ نے واقعے کو سراسر ایک حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی سے غلطی میں گیند جج کی جانب چلی گئی، اس میں کھلاڑی کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News