نواز شریف کی شہباز شریف کو آزاد کشمیر انتخابات کی مہم مریم نواز کے حوالے کرنے کی ہدایت

نواز شریف کی شہباز شریف کو آزاد کشمیر انتخابات کی مہم مریم نواز کے حوالے کرنے کی ہدایت

By

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں نواز شریف نے کشمیر انتخابات کی مہم مریم نواز کے سپرد کرنے کی ہدایت کر دی ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں کشمیر انتخابات پر مشاورت کی گئی ، نواز شریف نے مریم نواز اور شہباز شریف سے الگ الگ جگہوں پر خطاب کرنے کی ہدایت کی ۔ نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا کہ حکومت مخالف اتحاد کو مزید مستحکم کیا جائے جبکہ حکومت کی کشمیر پر پالیسی اور مہنگائی کے معاملے کو اچھالا جائے ۔

You may also like

%d bloggers like this: