نواز شریف کو اب تک کا بڑا جھٹکا، برطانوی حکومت نے ویزے کی مدت میں توسیع سے انکار کردیا

نواز شریف کو اب تک کا بڑا جھٹکا، برطانوی حکومت نے ویزے کی مدت میں توسیع سے انکار کردیا

By

لندن: برطانوی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ویزہ کی مدت میں توسیع سے انکار کردیا گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے برطانوی حکومت کو اپنے ویزہ کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی وزارت داخلہ نے ان کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ ویزہ میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم کے پاس برطانیہ چھوڑنے کیلئے صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں۔

برطانوی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔

You may also like

%d bloggers like this: