نعمان علی نے عمدہ کارکردگی سے یاسر شاہ پر دباؤ کم کردیا مگر کیسے؟ مشتاق احمد بھی بول پڑے 1

نعمان علی نے عمدہ کارکردگی سے یاسر شاہ پر دباؤ کم کردیا مگر کیسے؟ مشتاق احمد بھی بول پڑے

By

لاہور: سابق ٹیسٹ لیگ سپنر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ نعمان علی نے عمدہ کارکردگی سے یاسر شاہ پر دباؤ کم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشتاق احمد نے کہا کہ یاسر شاہ کو دوسرے اینڈ سے مدد نہیں ملتی تھی کیونکہ بدقسمتی سے فاسٹ بولرز وکٹیں نہیں حاصل کرپارہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ انھوں نے نعمان علی کو منتخب کیا، جنھوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاسر شاہ پر دباو¿کم کردیا،میں اور ثقلین مشتاق اسی طرح ایک دوسرے کو سپورٹ فراہم کرتے تھے،میں وکٹیں لیتا تو ساتھی سپنر دباؤ قائم رکھتے تھے، یاسر اور نعمان کی جوڑی نے بھی کراچی ٹیسٹ میں وکٹیں حاصل کیں،نعمان علی کو ایک پختہ کار بولر کے طور پر ایکشن میں دیکھنا خوش آئند ہے، سپنر کی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے کام کرنے والے ریجنل کوچز اور دیگر افراد کی خدمات کو سراہنا چاہیے۔

You may also like

%d bloggers like this: