نریندر مودی کے بیان پر طالبان کا جواب بھی سامنے آگیا

نریندر مودی کے بیان پر طالبان کا جواب بھی سامنے آگیا

By

کابل: طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے بھارت کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جلد طالبان کی حکومت چلانے کی قابلیت کا علم ہوجائے گا۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ طالبان حکومت نہیں چلاسکتے 

کابل میں ریڈیو پاکستان کو مختصر انٹرویو میں طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے کہا کہ بھارت جلد ہی یہ جان جائے گا کہ طالبان باآسانی حکومتی امور چلا سکتے ہیں۔ایک سوال پر شہاب الدین دلاور نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔انہوں نے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کی فراہمی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔شہاب الدین دلاور نے کہا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔

You may also like

%d bloggers like this: