پاکستان نے امریکہ کو امدادی سامان بھجوا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ پاکستان کی جانب سے امریکا کو ایک لاکھ فیس ماسک اور 25ہزار کور آل بھجوائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امداد کو پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے پر امریکہ پہنچایا گیاجسے امریکہ کے ہنگامی حالات کے حکام نے وصول کیا۔
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی اس امداد کو خیرسگالی کی علامت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سےایف ای ایم اے کو بھیجی گئی امداد قابل تعریف ہے، سامان میں ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔