منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو لاہور کی ایک اور عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو لاہور کی ایک اور عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

By

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 16اگست تک توسیع کر دی گئی۔ 

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت سیشن کورٹ لاہور میں صبح ساڑھے نو بجے ہوئی ، اس وقت شہباز شریف اور حمزہ عدالت نہ پہنچے تھے جس پر عدالت نے دونوں کو صبح دس بجے پہنچنے کی ہدایت دیتے ہوئے آدھے گھنٹے کی مہلت دی تھی ۔

 دس بجے دوبارہ سماعت ہوئی تو وکیل عطا تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف گیارہ بجے پہنچ جائیں گے جس پر عدالت نے گیارہ بجے تک کی مہلت دے دی ۔ گیارہ بجے شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت پہنچ گئے ، جہاں شہبا زشریف نے عدالت سے درخواست کی کہ قومی اسمبلی کا سیشن جاری ہے ، مجھے اسلام آباد جانا ہے ، اجازت دی جائے ، عدالت نے شہباز شریف کو درخواست دینے کی ہدایت کی۔ 

You may also like

%d bloggers like this: