ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان 1

ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

By

اسلام آباد محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر اآلود رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، وسطی وبالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

آج پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہلکے بادل چھائے رہے اور درجہ حرات بھی20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات، خضدار، بارکھان اور ژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: