ملتان کے نجی ہسپتال میں دوران آپریشن 16 افراد کی بینائی متاثر ہونے کا معاملہ، انکوائری ٹیم نے ذمہ داروں کا تعین کردیا

ملتان کے نجی ہسپتال میں دوران آپریشن 16 افراد کی بینائی متاثر ہونے کا معاملہ، انکوائری ٹیم نے ذمہ داروں کا تعین کردیا

By

ملتان: ملتان کے ٹرسٹ ہسپتال میں 16 افراد کے آپریشن کے بعد بینائی ختم  متاثر ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئیں ہیں۔

انکوائری ٹیم کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ پر پانچ  لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر کا پرائیویٹ کلینک سیل اور  سرجن ڈاکٹر حسنین کے خلاف فوج داری کارروائی کی تجویز دی گئی ہے۔چیئرپرسن پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر عطیہ مبارک کے مطابق نجی ہسپتال کی انتظامیہ کو  پانچ  لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور آپریشن کرنے والے سرجن کا کیس پی ایم سی اورمحکمہ صحت کو بھجوا دیا گیا ہے۔تحقیقاتی کمیشن نے واقعہ کی انکوائری رپورٹ حکومت پنجاب کو جمع کروا دی ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: