مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی 1

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

By

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی دبا وکے باعث خود کشی کرلی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں تعینات قابض بھارتی فوج کے جونیئر کمیشن آفیسر سریندر سنگھ نے آرمی میس میں اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

دوسری جانب پولیس نے فوجی اہلکار کی خودکشی کے واقعے پر تمام ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش کو سریندر سنگھ کے آبائی علاقے بھیج دیا۔واضح رہے 10 دن پہلے بھی ایک بھارتی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا جب کہ 2007 سے اب تک 485 بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار ذہنی دباو کے باعث خود کشی کرچکے ہیں۔

You may also like