مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی 1

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

By

مغربی بنگال: بھارتی ریاستمغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئی ہیں، ممتا بینرجی پر حملہ گزشتہ روز اس وقت ہوا جب وہ ریاستی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراکر واپس جارہی تھیں۔

ممتا بینرجی کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میں کار میں بیٹھ کر لوگوں سے ملاقات کررہی تھی کہ اچانک 4،5 افراد نے حملہ کیا اور گاڑی کا دروازہ ان کی ٹانگ پر زور سے دے مارا، واقعہ کے بعد ممتا بینرجی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں 48 گھنٹے کے لیے ڈاکٹرز کے زیر نگرانی رکھا جائے گا۔

You may also like

%d bloggers like this: