مسجد اقصیٰ میں ایک بار پھر اسرائیلی فورسز کا دھاوا، متعدد فلسطینی زخمی

مسجد اقصیٰ میں ایک بار پھر اسرائیلی فورسز کا دھاوا، متعدد فلسطینی زخمی

By

یروشلم: مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیااور آنسو گیس اور پیلٹ گنوں سے گولیاں برسانی شروع کر دیں جن کی زد میں آ کر متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

 الجزیرہ کے مطابق فلسطینی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے نمازجمعہ کے بعد ایک ریلی نکالی۔ یہ ریلی اسرائیلی شدت پسندوں کے اس مارچ کے جواب میں نکالی گئی تھی جس میں اسرائیلی شدت پسندوں کی طرف سے اسلام اور اسلامی شعائر کا تمسخر اڑایا گیا تھا۔ فلسطینی شہری مسجد اقصیٰ کے صحن میں جمع ہوئے اور وہاں سے پرانے شہر کے دمشق گیٹ کی طرف ریلی کا آغاز کیا مگر آغاز میں ہی باب السلسلہ کے راستے اسرائیلی فورسز مظاہرین پر حملہ آور ہو گئیں۔

You may also like

%d bloggers like this: