مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا: شوکت ترین

مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا: شوکت ترین

By

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ بجٹ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم نے معیشت کی بحالی کے لیے بڑے فیصلے کیے، روپے کی قدر میں اضافے کے لیے ترجیحی اقدامات کیے۔

شوکت ترین نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث معیشت کی بحالی میں مشکلات آئیں، کورونا وائرس کے باوجود ملک میں تعمیراتی شعبےکا فروغ ممکن بنایا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے منسلک چالیس سے زائد صنعتوں کو بھی فعال کیا گیا، معیشت میں بہتری کے ساتھ محصولات میں بھی اضافہ ہوا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے، اقتصادی بہتری کے لیے معاشی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی۔

You may also like

%d bloggers like this: