مریم نواز کے فوج سے مذاکرات کے بیان پر بلاول بھٹو بھی میدان میں آگئے

مریم نواز کے فوج سے مذاکرات کے بیان پر بلاول بھٹو بھی میدان میں آگئے

By

سکردو پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کا حق حاکمیت کسی کی سفارش سے نہیں بلکہ جمہوری طریقے سے لیں گے، فوج سے اگر بات کرنی ہے تو پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی، انتخابات میں سول ملٹری بیوروکریسی کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہئے۔

مریم نواز کے فوج سے مذاکرات کے بیان پر بلاول بھٹو زرداری کا بھی ردعمل آگیا۔ گلگت بلتستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج سے بات چیت ہوئی تو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے ہوگی، عوام کا حق حاکمیت کسی کی سفارش سے نہیں لیں گے۔انہوںنے گلگت بلتستان انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات غیرمتنازع ہونے چاہئیں، پولیس اور سول ملٹری بیورو کریسی کا انتخابات میں کردار نہیں ہونا چاہئے۔

You may also like

%d bloggers like this: