محکمہ موسمیات نے اہلیانِ کراچی کو ""ٹھنڈی ٹھار خوشخبری "سنا دی

محکمہ موسمیات نے اہلیانِ کراچی کو “”ٹھنڈی ٹھار خوشخبری “سنا دی

By

کراچی : محکمہ موسمیات نے اتوار سے ٹھنڈ کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار سے کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ہفتے کو پاکستان میں داخل ہوگا جس کے بعد پیر سے بدھ تک کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور 3 دنوں میں کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ کراچی میں سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔2013 میں کراچی کا کم سے کم پارہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے۔ جنوری میں ایک اور مغربی سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

You may also like