متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے غیرملکیوں کیلئے خوشخبری آگئی

By

 متحدہ عرب امارات نے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین کو ورک پرمٹس اور انٹری پرمٹس دینے کا دوبارہ آغاز کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کرائسس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے ورک پرمٹس اور انٹری پرمٹس دینے کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں لاکھوں کی تعداد میں غیرملکی ملازمین کام کرتے ہیں، کورونا وبا کے باعث مارچ میں ہر طرح کے پرمٹس معطل کردئیے گئے تھے۔امارات نے کورونا وائرس کے باعث نئے ویزے کے اجرا اور ملک میں مقیم غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News