متحدہ عرب امارات میں ایک ایشیائی اور عرب شہری کورونا کے باعث زندگی بازی ہار گیا ، کہاں سے آئے تھے ؟ تفصیلات جاری

By

دبئی کورونا وائرس کے باعث اب تک پوری دنیا میں مجموعی طور پر دو لاکھ 75 ہزار 434 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 11 ہزار 399 لو گ جان کی بازی ہارچکے ہیں تاہم چین نے اس پر مکمل قابو پا لیاہے اور ملک میں کوئی بھی نیا کیس رجسٹرڈ نہیں ہواہے ۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بھی کورونا کے تیزی کے سے بڑھتے ہوئے کیسز سامنے آ رہے ہیں ۔

وزارت صحت نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 78 سالہ عرب شہری یورپ سے وطن واپس پہنچا تھا جہاں اس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور اسے ہارٹ اٹیک ہوا جبکہ دوسرا جاں بحق ہونے والا شخص ایشیائی باشندہ تھا جسے کورونا وائرس کے علاوہ دل ، جگر سمیت دیگر کئی بیماریاں تھیں ۔ وزارت کی جانب سے جاںبحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیاہے اور کہاگیاہے کہ دونوں مریضوں کو ہسپتال میں متعلقہ علاج کی ہر سہولت فراہم کی گئی تھی ۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے شہریوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہاہے کہ قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والے کو پانچ سال قید کی سزا ہو گی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News