ماسک کے استعمال کے باوجود کورونا کیوں پھیل رہا ہے ، مرتضیٰ وہاب نے اہم وجہ بتا دی

ماسک کے استعمال کے باوجود کورونا کیوں پھیل رہا ہے ، مرتضیٰ وہاب نے اہم وجہ بتا دی

By

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر عوام چاہتے ہیں کہ حکومت لاک ڈاؤن نہ کرے تو ایس او پیز کو نظر انداز ہر گز مت کریں ،عوام منہ کی بجائے ٹھوڑی پر ماسک لگا رہے ہیں جس سے کیسز بڑھ رہے ہیں ، براہ کرم ماسک ٹھوڑی پر نہیں بلکہ منہ اورناک پر لگائیں ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ بد قسمتی سے کراچی میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوا، اس وقت سب سے اہم مسئلہ کورونا وائرس کا ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 23فیصد سے زیادہ ہے ۔

You may also like

%d bloggers like this: