لیگی رہنماؤں کے ساتھ بد سلوکی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا 1

لیگی رہنماؤں کے ساتھ بد سلوکی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا

By

اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کے باہر گزشتہ روز  مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کارکنوں کے درمیان ہونے والی دھینگا مشتی کا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اسد قیصر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پارلیمان کے سامنے پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر دکھ اور افسوس ہوا، سیاست میں شائستگی، تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر اپناناہوگا۔انہوں نے کہا کہ  اراکین پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں، ان کی عزت ہم سب پر لازم ہے، واقعہ کی مکمل اور جامع انکوائری کروائی جائے گی۔

You may also like