لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کا انتقال، موت سے قبل کیا الفاظ ادا کیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کا انتقال، موت سے قبل کیا الفاظ ادا کیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

By

بیونس آئرس:  فٹ بال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا 60سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ارجنٹائن کے سابق اٹیکنگ مڈفیلڈر اور کپتان میراڈونا کو بیونس آئرس میں واقع ان کے گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ میل آن لائن کے مطابق نومبر میں ان کے دماغ کی ایک شریان کی سرجری کی گئی تھی جس میں خون میں رکاوٹ تھی۔ وہ شراب کی لت میں بھی مبتلا رہ چکے تھے اور اس حوالے سے بھی ماضی میں ان کا علاج ہوتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق اپنی موت کے روز میراڈونا صبح اٹھے اور اپنے بھتیجے سے کہنے لگے کہ ”میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ میں دوبارہ سونے جا رہا ہوں۔“ یہ کہہ کر وہ واپس اپنے بیڈ روم میں چلے گئے اور وہیں انہیں ہارٹ اٹیک آ گیا۔ میراڈونا کی صحت کئی سال سے خراب تھی اور وہ کئی طرح کے عارضوں میں مبتلا رہ چکے تھے۔ حتیٰ کہ انہیں پہلے بھی کئی ہارٹ اٹیک آ چکے تھے۔ رجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن نے میراڈونا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میراڈونا ہمارے دلوں میں ہمیشہ رہیں گے۔“ ارجنٹینا کے صدر نے ملک میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے اور میراڈونا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”آپ ہمیں دنیا کی چوٹی پر لے گئے تھے۔ آپ نے ہمیں بہت خوش کیا تھا۔ آپ ا ن میں سب سے عظیم تھے۔ہم تمام عمر آپ کو یاد کرتے رہیں گے۔“

You may also like

%d bloggers like this: