لاک ڈاؤن میں کھانا نہ دینے پر خاتون نے مکڈونلڈز کے عملے پر فائرنگ کردی

لاک ڈاؤن میں کھانا نہ دینے پر خاتون نے مکڈونلڈز کے عملے پر فائرنگ کردی

By

امریکہ کے شہر اوکلا ہوما سٹی میں ایک خاتون نے کھانا نہ دینے پر ریسٹورنٹ کے عملے پر فائرنگ کردی۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون مکڈونلڈز  کے ریسٹورنٹ میں داخل ہوئی اور کھانے کا مطالبہ کیا۔ ملازمین نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈائننگ پر پابندی ہے ، اس بات پر ملزمہ مشتعل ہوگئی اور اپنے بیگ سے پستول نکال کر عملے کے ارکان پر فائرنگ کردی۔ خاتون کی فائرنگ سے عملے کے تین ارکان زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کو بازو ، دوسرے کو گردن کے پاس اور تیسرے کو سائڈ پر گولی لگی ہے۔

ملزمہ خاتون فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئی تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی محلے سے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ کی شناخت 32 سالہ گلوریسیا ووڈی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عملے کے جس رکن نے خاتون کا سامنا کرنے کی کوشش کی اس کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اس کے سر میں چوٹ کس وجہ سے لگی ہے۔

You may also like