قومی اسمبلی کے اجلاس کا ا یجنڈہ جاری ، تحریک عدم اعتماد شامل

قومی اسمبلی کے اجلاس کا ا یجنڈہ جاری ، تحریک عدم اعتماد شامل

By

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا  ایجنڈا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی قرارداد 152 ارکان کی جانب سے پیش کی جائے گی۔تحریک کے محرکین میں 147 ارکان شامل ہیں، وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 95 اے کے تحت تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی، اپوزیشن کی قرارداد میں کہا گیا ہےکہ ایوان کی رائے ہے وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، لہٰذا انہیں عہدے سےہٹا دیا جائے۔

You may also like